| | | | |

بابر اعظم پر الزامات،پی سی بی کا جواب ،فاکس سپورٹس کا رد عمل،پاکستان اور بھارت کو شکست،مزید خبریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت  ناکام۔پاکستان کو شکست۔بھارت ویسٹ انڈیز سے ہارگیا لیکن پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے  53 رنز سے ہاری۔بھارتی انڈر19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے 77 رنز سے ہارگئی۔پاکستان نے 153 رنزکے جواب میں 5 وکٹ پر 103 اسکور بنائے لیکن بھارتی ٹیم اپنی حریف  کے 176 کے اسکور کے مقابلہ میں 9 وکٹ پر99 رنزہی بناسکی۔

ادھرپاکستان کے کھلاڑی شاداب خان کا سسیکس کا ئونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی 20 لیگ کا ایونٹ ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔رمیز راجہ اسے پی ایس ایل کے ارد گرد شروع کرنے والے تھے لیکن نجم سیٹھی کی ٹیم نے اسے 9 ماہ کے لئے آگے کیا ہے۔

ایک اور دلچسپ نیوز بھی بریک کررہی ہے کہ شاہد خان آفریدی بدستور پاکستان کے چیف سلیکٹر ہیں۔پی سی بی نے ان کی جگہ ابھی کسی کو مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح ان کی ٹیم بھی موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاکس سپورٹس کی جانب سے شائع کردہ بابر اعظم سٹوری پر رد عمل آیا ہے،اس کے بعد فاکس سپورٹس نے سوشل میڈیا سے نیوز کا لنک ہٹایا ہے لیکن اپنی ویب سائٹ پر سٹوری ابھی تک رکھی ہے،اس لئے پی سی بی کا یہ رد عمل ناکامی ہوا ہے۔پی سی بی لکھاتھا کہ ایک میڈیا پارٹنر ہونے کے ناطے آپ نے ایسے سنگین الزامات بغیر تحقیق کے شائع کردیئے،جس کا بابر اعظم نے جواب دینا مناسب نہیں جانا ہے۔

کپتانی سازش کے ساتھ کردار کشی،بابر اعظم کا پہلا جواب آگیا

سب سے پہلے فاکس کرکٹ کی سٹوری کا ابتدائی حصہ پڑھ لیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک عجیب و غریب انٹرنیٹ اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، جن پر ویڈیو اور وائس ریکارڈنگ آن لائن وائرل ہونے کے بعد ساتھی کی گرل فرینڈ پر جنسی تعلقات کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔جب کہ مواد کی صداقت واضح نہیں ، اس میں مبینہ طور پر بابر کو نامعلوم خاتون کے ساتھ مباشرت میں دکھایا گیا تھا۔ا بابر نے خاتون سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اس کے ساتھ جنسی تعلقات برقرار رکھے گی تو پاکستان کی ٹیم میں اس کے بوائے فرینڈ کی جگہ محفوظ ہے۔

فاکس کرکٹ کی یہ سٹوری بظاہر بے بنیاد ہے،سوشل میڈیا پر پاکستانی کپتان کو اس کے خلاف قانونی جنگ کرنے کا مشورہ دیاجارہاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *