| | | | | | | | |

پی ایس ایل میں ستاروں کی آمد،رضوان کی سرفرازکیلئے قربانی،کوہلی سے کیچ ڈراپ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل میں ستاروں کی آمد،رضوان کی سرفرازکیلئے قربانی،کوہلی سے کیچ ڈراپ۔پاکستان سپرلیگ 8 کے لئے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ جان بوتھا اور اسسٹنٹ کوچ مائیکل سمتھ  کراچی پہنچ گئے ہیں،ٹیم آفیشلز نے انہیں ویلکم کیا ہے۔ادھر پی ایس ایل کے آغاز پر محمد رضوان کی سرفراز احمد کے لئے نیشنل الیون میں جگہ خالی کرنے کی نئی بات سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد رضوان نے کہا ہے کہ میری پرفارمنس انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں اچھی نہیں تھی،اس لئے میں نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم سے درخواست کی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میری جگہ سرفراز احمد کو کھلائیں۔ان کا حق بنتا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں رضوان ملتان اور سرفراز کوئٹہ کی کپتانی کریں گے۔

ناگ پور میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی کے ہاتھوں سٹیون سمتھ کے ڈراپ کیچ کا چرچا ہے اور بھارت  تیسری وکٹ کے حصول میں مشکل کا شکار ہے۔آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 57 اسکور کئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *