| | | |

ایشیا کپ ویمنز،پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہراکراپ سیٹ کردیا

سلہٹ ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے بھارت کو13 رنز سے ہرادیا،اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔سمی فائنل بھی کنفرم ہوگیا ہے۔

سلہٹ میں سخت مقابلہ ہوا۔پاکستان نے بھارتی بیٹرز کو 137 رنز بنانے کے بعد دبائو میں رکھا۔91 رنز پر 7 وکٹیں اڑادی تھیں لیکن اس کے بعد  رشا گوش نے مسلسل 3 چھکے لگاکر اپنی ٹیم کے لئے راہ ہموار کی۔پاکستانی بائولرز کو وکٹیں ملتی رہیں۔2 اوورز میں بھارت کو 28 رنز درکار تھے لیکن پاکستان نے چھکا لگنے کے باوجود 9 ویں وکٹ120 پر گرادی۔

بھارت کو آخری اوور میں 18 رنز ،پاکستان کو ایک وکٹ درکار تھی۔آخری وکٹ بھی گرگئی۔پاکستان 2 بالیں قبل 124 رنزپر آئوٹ کرکے بھارت سے 13 رنز سے جیت گیا۔

نشرا سندھو نے30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔پاکستان کی یہ باہمی میچز میں محض تیسری جیت ہے۔

ایشیا کپ ویمنز،پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 138 رنزکاہدف

اس سے قبل ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 138 رنزکا ہدف دیا ہے۔سلہٹ میں جاری میچ میں  گرین کیپس نے 6 وکٹ پر 137 اسکور کئے۔

ندا ڈار کی اننگ شاندار تھی،انہوں نے37 بالز پر 56 ناٹ آئوٹ اسکور کئے۔کپتان بسمعہ معروف نے 32 رنزکی اننگ کھیلی۔منیبہ علی نے 17 اسکور کئے۔بھارت کی جانب سے ڈپٹی شرما نے 3 وکٹیں لیں۔

پاکستانی ویمنز ٹیم گزشتہ روز تھائی لینڈ سے ہاری تھی،اس لئے  آج کے میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اہم ہوگی۔بھارت کے خلاف پاکستان کی کارکردگی ہمیشہ یکطرفہ رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *