| | |

آسٹریلیا ویمنز نے دوسرا ون ڈے ٹی20 بنادیا،پاکستان کو تہرے انداز میں شکست

برسبین،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا ویمنز نے دوسرا ون ڈے ٹی20 بنادیا،پاکستان کو تہرے انداز میں شکست۔آسٹریلیا نے پاکستان ے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو ٹی 20 اننگ جیسا کرکے ڈبل شکست دے دی۔126 رنزکا ہدف اس نے ٹی 20 کی 20 اوورز کی اننگ سے بھی کم میں پورا کرکے گرین کیپس کو ان کی اہمیت جتادی،حقیقت یاد دلادی۔گرین کیپس کو 10 وکٹ کی بڑی شکست۔سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں شارجہ کو شکست

برسبین میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم پہلے کھیل کر 43 اوورز میں صرف 125 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔ندا ڈار نے 24 اور بسمعہ معروف نے 21 رنزبنائے لیکن فاضل رنز بھی 21 ہی تھے۔ڈیرک برائون نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں آسٹریلین اننگ کا آغاز تو ایسے تھا جیسے سامنے 300 سے زائد کا ہدف ہو۔اوپنرز نے آتے ہی دھلائی کردی۔16 ویں اوور میں اننگ کی سنچری مکمل کردی۔ فوبی لیچفیلڈ نے پہلے ہاف سنچری مکمل کی۔بیتھ مونی نے بھی ہاف سنچری بنائی۔مونی 57   اور لچفیلڈ  67رنز پر ناقابل شکست رہیں۔آسٹریلیا نے 126 رنزکا ہدف صرف  19 اوورز 2 بالز  میں مکمل کیا،اس کی کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *