| | |

اظہر علی کی سنچری

 

 

 

لاہور ،15 اکتوبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

Twitter image

قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا نے مقررہ 90 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 291 رنز بنا لیے ہیں ۔ کامران غلام نے 186 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

سندھ کی جانب سے میر حمزہ اور محمد عمر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کے خلاف 83 اوورز میں چار وکٹوں پر 225 رنز بنا لیے ہیں ۔ بلوچستان کے کپتان اسد شفیق نے 111 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اظہر علی نے ناقابل شکست 130 رنز بنائے جس سے سنٹرل پنجاب نے 86 اوورز میں تین وکٹوں پر 300 رنز بنا لیے ہیں ۔ طیب طاہر نے 130 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔

ناردرن کے نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *