| | | | | | | |

کلاس ہو تو کلاس بھی بڑی لگتی،بابر اعظم اور روہت شرما کا مکالمہ،آپس کے رازآشکار

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

کلاس ہو تو کلاس بھی بڑی لگتی،بابر اعظم اور روہت شرما کا مکالمہ،آپس کے رازآشکار،پرفارمنس ہو،کلاس ہو،ساتھ میں کامیابیاں ہوں،نیوزی لینڈ جیسے ملک میں تازہ ٹرافی جیتی ہو،سال بھر میں ٹاپ 3 ٹیموں میں جگہ ہو تو کلاس خود اپنی کلاس بناتی ہے۔یہی کچھ میلبورن میں ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی،کپتانوں کے اجتماع میں دکھائی دیا ہے۔بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں سمیت تمام 16 ٹیموں کے کپتانوں کے لئے بابر اعظم اسی توجہ کا مرکز بنے رہے جو کسی زمانہ مین پاکستان کے کسی بھی ممتاز کپتان کو توجہ ملتی تھی۔ساتھ میں بھارتی کپتان کے ساتھ بات چیت بھی وائرل ہوئی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی رونمائی،16 کپتان شریک،بابر اعظم کی سالگرہ نے سماں باندھ دیا

ادھر پاکستان اور بھارت ایونٹ میں شریک ہوں،کپتان بھی بابر اعظم اور روہت شرما جیسے ہوں تو پھر توجہ کوئی اور لے جائے کیسے ممکن ہے،چنانچہ پاکستانی کپتان اوربھارتی کپتان نے ایسا ہی دیکھا لیکن دونوں نے میدیا کے سامنے کلاس اسٹروکس لگائے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ روہت شرما میرے سے بڑے ہیں،میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ہمیشہ سے احترام ہے،سینئر ہیں۔ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔اس پر روہت شرما محبت کے ساتھ مسکرائے،جواب میں روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان ،بھارت کی کرکٹ اپنی جگہ لیکن ہم جب ملتے ہیں توکرکٹ کی بات نہیں کرتے۔آپس میں حال،احوال ہوتا ہے۔فیملی کا پوچھتے ہیں۔یہ باتیں کرتے ہیں کہ کار کون سی خریدی اور کون سی خریدوگے۔کیا چل رہا ہے،کیا ہورہا ہے۔یہی کچھ ہم سے قبل کے ماضی کے پلیئرز بتاگئے اور یہی ہم کرتے ہیں۔ہم سب دوست ہیں،سب کھلاڑی ایک دوسرے کے لئے ایسے ہی ہیں۔دونوں نے ایک دوسرے کے راز آشکار کئے  کہ کیا راز ونیاز چلتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما کا بابر اعظم سے ملنے کے انداز کو پسند کیا جارہا ہے۔ساتھ میں تعریف بھی ہے۔آئی سی سی میگا اایونٹ شو میں پاکستانی کپتان کے لئے ایک کے بعد ایک اور کیک بھیجا گیا۔یہ کیک پہلے کی نسبت چھوٹا تھا،اسے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ لائے اور خود پیش کیا،بابر نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔ بابر اعظم نے کاٹنے کی کوشش کی تو مشکل پیش آئی۔ساتھ بیٹھے نیدر لینڈز کے کپتان نے مدد دی،کیک پکڑا،بابر اعظم نے اسے پکڑا،پھر جاکر کہیں کام مکمل ہوا۔

بابر اعظم بادشاہ،شاداب خان وزیر بن گئے،کپتان کی سالگرہ کو منفرد کردیا

سوشل میڈیا پر میلبرون سے جاری ہنگامہ خیز شوکی مختلف انداز میں پذیرائی ہے۔ایسالگتا ہے کہ جیسے یہ ٹرافی کم اور بابر اعظم کا شو زیادہ ہو۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا 8 واں ایڈیشن کل 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے۔میزبان ملک کو دفاع کا چیلنج درپیش ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں 16 ممالک شریک ہیں۔8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں ایکشن میں ہونگی،یہاں سے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی،باقی 8 کے ساتھ مل کر سپر 12 کھیلیں گی۔

آٹھواں ٹی20ورلڈکپ کل سے شروع،پہلے مرحلہ کاجائزہ،ویسٹ انڈیز خطرے میں ،شیڈول

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *