| | | | | |

مکی آرتھرکا درست فیصلہ بابر اعظم کرسکتے،7 سمندرپار والا کیسے اہم ہوگا،رمیز راجہ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

مکی آرتھرکا درست فیصلہ بابر اعظم کرسکے،7 سمندرپار والا کیسے اہم ہوگا،رمیز راجہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا آن لائن کوچنگ ایشو پر پہلا رد عمل آگیا ہے۔مکی آرتھر کو جزوقتی ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر بنانے کے متوقع فیصلہ پر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ کیا چل رہا ہے۔ہم نے جب کرکٹ کھیلی،اسوقت کپتان ہی سب کچھ ہوتا تھا،میں کوچزکے خلاف تھا لیکن اب ماڈرن کرکٹ پر مجھے قائل کیا گیا کہ کوچز اہم ہیں۔چلیں مان لیتے ہیں کہ یہ اہم ہیں لیکن سوال اب یہ ہوگا کہ 7 سمندر پاربیٹھا شخص کیسے اہم ہوسکتا ہے۔پھر اس کا اثر کیا ہوگا،جس انداز میں اسے لانے اور ثقلین کے ہوتے ہوئے باتیں کی گئیں،توہین کی گئی۔

رمیزراجہ نے ایک اور کلیو بھی دیا ہے اور کہا ہے کوچ کے لئے زیادہ اہمیت اب کپتان کی رائے کی ہے،بابر اعظم سے بات کریں،ان کی انڈرسٹینڈنگ کے بغیر تھوپنے والی بات پوگی۔زبردستی کرنے کی بات ہوگی۔میں سمجھتا ہوں کہ صرف باہر کے کوچز کچھ نہیں کرسکتے۔میں نے ثقلین،یوسف اوردیگر کے ہوتے ہوئے صرف انجیکشن کے لئے غیر ملکی کوچ جزوقتی لیا تھا۔

رمیزراجہ کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ پی سی بی رجیم صرف نفرت،ایگو کے اوپریہ حرکات کررہی ہے۔اسے غلط انداز میں لیاگیا ہے۔کرکٹ بورڈ اپنے سابقہ پلیئرز کو مکمل طور پر کچل کر باہر کے بندے کو لانا غلط ہے،امید ہے کہ بابر اعظم سے بات کی گئی ہوگی،ان سے بات کئے بنا کسی غیر ملکی کو زبردستی تھونپنا غلط ہوگا۔اس سے کام نہیں چلے گا۔

پی ایس ایل کہانی،اہم واقعات،عجب حرکات،مخبوط الحواس واقعات،پہلا حصہ

ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت باہمی سیریز میں جیت رہا ہے لیکن متعدد ممالک کے ایونٹس میں ناکام ہوجاتا ہے،وہاں یہ ایسے نہیں کھیل سکتے۔

ادھر پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک سسٹم کے حوالہ سے کہا ہے کہ ملک میں 6 ٹیموں کے کھلانے کا فیصلہ درست ہی تھا،اس لئے کہ میرٹ سے بھرپور پلیئرز چھٹی ٹیم میں بھی نہیں پہنچ پاتے۔پاکستان 10 سال پہلے کوچنگ میں پیچھے تھا،اب بہت کام ہوچکا ہے۔10 سالوں میں ترقی کی ہے۔کوالٹی کوچز ہیںمیں چاہتا ہوں کہ مکس کوچز ہونے چاہئیں۔دنیا کے 30 مارخان کوچز اپنی ٹیموں کو فائنل میں نہیں لےجاسکے۔سابقہ پلیئرز کو اس انداز میں ذلالت سے دوچار مت کریں۔

ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کے ساتھ پنگے بازی کریں گے تو پھر کام نہیں چلے گا۔اگر کپتان کی پالیسی کے خلاف چلیں گے تو یہ پرفارمنس بریک ڈائون کرجائے گی۔کامران اکمل کےسلیکٹز بننے پر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم پر کھلی تنقید کرتے ہیں ،میں نے ان کو ایک بار کہا تھا کہ کپتان کی سیٹ کی عزت ہوتی ہے ،باقی جو مرضی بولو۔سلیکٹرز کو آئوٹ سائیڈز پر عزت سے کام کرنا چاہئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *