| | | | | | | |

شاہین کے خلاف کھیلتے ہوئے رونا شروع کر دیتا ہوں،بابر اعظم کا جواب

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم نے بھی پریس کانفرنس میں مذاق شروع کردیا ہے۔سر کے بالوں،سفیدی،شادی کی بات کردی ۔ساتھ ہی پوچھ لیا کہ کل کے میچ میں شاہین آفریدی کے خلاف رونا شروع کر دیتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا بات چیت میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 8 کا ہر میچ اہم ہے۔لاہور قلندرز سے ہوم میدان میں ان کے ساتھ میچ ہے۔کوالٹی بائولر ہیں۔

سوال تھا کہ کیا ان سے ہنسی ہنسی مقابلہ ہوگا۔آگے سے  انہوں نے پوچھا کیا رونا شروع کردوں،روتے ہوئے میدان میں اتروں ۔

ایک سوال کے جواب میں زلمی کپتان نے کہا ہے کہ میرے سر میں بالوں میں سفیدی عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ پہلے سے ہے۔شادی کیلئے آپ بھی دعا کریں،میں آپ کی شادی کی دعا کرتا ہوں۔

لاہور قلندرز سے جیتنے کی کوشش ہوگی اور میچ دلچسپ ہوگا۔پی ایس ایل 8 میں آج ایک روز کے آرام کے بعد کل مقابلہ ہوگا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *