| | | | | | | | | | | |

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان،ٹیسٹ میں شامل،پاکستان میں مخالفت

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان،ٹیسٹ میں شامل،پاکستان میں مخالفت۔آئی سی سی نے سال 2022 ایوارڈز کیٹگریز میں سال کی 5 بہترین ٹیموں کا اعلان مکمل کرلیا ہے،گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ٹی20 اور آئی سی سی مینز ٹی 20 آف دی ایئر ٹیمیں جاری کی گئی تھیں،آج آئی سی سی ویمنز ون ڈے آف دی ایئر،آئی سی سی مینز ون ڈے ایئر اور آئی سی سی  ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے۔ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے نام ٹیسٹ اور ون  ڈے اسکواڈ سے خارج ہیں۔

پاکستان میں ایک جانب یہ مہم ہے کہ بابر اعظم سے کپتانی واپس لی جائے۔یہ وجہ ہے کہ ان پر ون ڈے میں شان مسعود کو نائب کپتان رکھا گیا لیکن ادھر آئی سی سی سال 2022 کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو نامزد کیا ہے۔اس سال کی تمام ون ڈے سیریز جیتی تھیں۔صرف ایک ون ڈے میچ میں شکست ہوئی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا کہ وہ جولائی 2021 سے ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں سرفہرست کیوں ہیں۔

بابر نے اس سال کھیلے گئے نو میچوں میں پچاس سے زیادہ کے آٹھ اسکورجوڑے جن میں سے تین کو اس نے سنچریوں میں تبدیل کیا۔ انہوں نے 84.87 کی شاندار اوسط سے 679 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست،عامر کا اہم اعلان،آئی سی سی یوٹرن،آج ون ڈے،13 خبریں

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بابر کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا، جس نے تین میں سے تین سیریز جیتیں۔ پاکستان ون ڈے فارمیٹ میں ناقابل شکست تھا، نو میں سے صرف ایک میچ ہارا۔

دگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ،شائی ہوپ،سری یاس ایئر،ٹام لیتھم،سکندر رضا،الزاری جوزف،محمد سراج،ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بین سٹوکس کو بنایا گیا ہے۔بابر اعظم اس میں بھی رکن کے طور پر شامل ہیں۔عثمان خواجہ،کریگ بریتھویٹ،لبوشین،جونی بیرسٹو،بین سٹوکس،رشی پنت،پیٹ کمنز،ربادا،نیتھن لائن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *