| | | | |

بابر اعظم کس ذہنی دبائو میں،عجب انداز میں سٹمپ آئوٹ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم شدید ڈپریشن میں۔ذہنی دبائو نے ان کی کارکردگی پر بھی اثر ڈالنا شروع کردیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں پہلے ون ڈے میچ میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں پوزیشن بہتر ہونے اور سیٹ ہونے کے باوجود بہتر بیٹنگ نہیں کرسکے۔82 بالز پر 66 رنزبناپائے۔ان کی اننگ میں1 چھکا ،5 چوکے تھے۔وہ جس انداز میں آئوٹ ہوئے۔زیادہ بہتر نہیں تھا۔

فلپس کی بال پر لیگ سائیڈ پر باہر جاتی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ کریز سے کئی فٹ باہر چلے گئے اور بیٹ ہوگئے۔وکٹ کیپرٹام لیتھم نے اپنی الٹی سائیڈ سے بال پکڑی اور بیلز اڑادیں۔نتیجہ میں بابر اعظم واپس کریز میں نہ آسکے۔یوں پاکستان کو تیسرا نقصان168 رنزپر ہوا۔

آخری اطلاعات تک پاکستان نے39 ویں اوور تک3 وکٹ پر 187 رنزببالئے ہیں۔69 بالز پر 69 ہی اسکور درکار ہیں۔کیوی ٹیم نے 9 وکٹ پر 255 رنزبنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *