| | | | | | | |

کس بنگلہ دیشی پیسر کا پی ایس ایل کھیلنے سے انکار،وجہ کیا

 

 

ڈھاکا،کرک اگین

 

بنگلہ دیش کے فاسٹ بائولر تسکین احمد نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے کی بجائے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ٹریننگ کو ترجیح دی۔

کرک بز کے مطابق ملتان سلطانز نے تسکین کو تین میچ کھیلنے کی پیشکش کی لیکن دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا کیونکہ وہ انگلش ٹیم کا مقابلہ کرنے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہونے کی فکر میں تھے۔

تسکین کو حال ہی میں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران بائیں ٹانگ پر چوٹ لگی تھی، اس کے نتیجے میں وہ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے دو میچوں سے محروم رہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف یکم مارچ سے شیڈول سیریز سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہونا چاہتےاور اس میں تین ون ڈے اور زیادہ سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔

تسکین کہتے ہیں کہ ملتان سلطانز مجھے تین میچوں کے لیے چاہتے تھے، ابتدائی طور پر وہ مجھے 17 فروری سے تین میچوں کے لیے چاہتے تھے اور اس کے بعد میں نے فزیو سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ میں جا سکتا ہوں لیکن بہتر ہو گا کہ میں تھوڑی زیادہ ٹریننگ کروں۔اب میں ٹھیک ہوں اور میں جا کر بھی کھیل سکتا تھا لیکن فزیو سے بات کرنے کے بعد میں نے بورڈ کو مطلع نہیں کیا کیونکہ میں اچھی تربیت کرنا چاہتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *