| | | | | | |

پی ایس ایل 8 کا بڑا میچ،بڑا ٹاس،کراچی اور لاہور آمنے سامنے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 کا بڑا میچ،بڑا ٹاس،کراچی اور لاہور آمنے سامنے۔سپرسنڈے کے دوسرے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان سپرلیگ 2023 کے اتوار کے دوسرے میچ میں روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین مقابلہ ہے۔یہ میچ نیشنل بنک ایرینا کراچی میں کھیلاجارہا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔یوں شکستوں میں گھری کراچی کنگز ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے میچ کو پاکستان اور بھارت کے روایتی میچز کی طرح مقبولیت حاصل ہے۔ماضی میں  کراچی کو برتری رہی۔ان دنوں خوب خسارہ ہے۔وہ تینوں میچزہارچکے ہیں۔قلندرز ملتان میں پہلا میچ جیتنے کے بعد اب دوسرا میچ کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *