| | | | | |

پی سی بی اور پنجاب حکومت کے اجلاس میں تلخ کلامی،اصل کہانی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی حکام اور نگراں پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے،اس سے علم ہوتا ہے کہ حالات خاصے سنجیدہ ہیں لیکن کرک اگین ذرائع کے مطابق درحقیقت وہ نہیں،جو سامنے ہے،اصل میں کچھ اور ہے۔

لاہور میں ہونے والا اجلاس بظاہر بے نتیجہ رہا ہے۔پی سی بی اور میڈیا حکام کے مطابق  کل تک کی ڈیڈلائن ہے،پنجاب حکومت  اخراجات کی مد میں 45 کروڑ روپے کے مطالبہ پر قئم ہے۔پی سی بی انکاری ہے۔

ادھر اتوار کے شیڈول میچ کے لئے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹیمیں لاہور ہی میں ہیں۔اتوار کا میچ شیڈول ہے،ممکن ہے کہ پی سی بی پنجاب حکومت کی شرائط پر یہ ایک میچ لاہور کھیل لے لیکن اگلے میچزکراچی منتقل کئے جائیں گے۔اس کے لئے پلان فائنل ہے۔

زلمی لاہور ہوٹل، اہم شخصیت قذافی اسٹیڈیم ،ڈرامہ عروج پر

کرک اگین کے مطابق معاملہ بنایدی یا پردے کے پیچھے کی سطح پرطے ہے۔لاہور سے بڑی گرفتاری متوقع ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے حالات خراب ہونے کا خوف محسوس کیا جارہا ہے۔معاملہ انتہائی خراب ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *