| | | | | | | |

ملتان اسٹیڈیم کے باہر پولیس کا سفاکانہ لاٹھی چارج،54 کرکٹ فینز زخمی

ملتان،کرک اگین رپورٹ

ملتان اسٹیڈیم کے باہر پولیس کا سفاکانہ لاٹھی چارج،54 کرکٹ فینز زخمی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پولیس کا سفاکانہ لاٹھی چارج۔کرکٹ فینز پر لاٹھیاں برساکر زمین بوس کردیا۔کئی لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔کرکٹ فینز خون میں لت پت باہر پڑے رہے۔

پی ایس ایل 8،ٹاس تاخیر سے ہوگیا،اب میچ میں بھی دیر،سائیڈز کےاعلان میں کیا ہوا

 پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب  میں پولیس نے تاخیر سے آنے والے شائقین کے لیے گیٹ تک نہ کھولا۔ شائقین کی طرف سے نعرے بازی پر پولیس کا لاٹھی چارج شروع ہوگیا۔متعدد شائقین ریزر وائر میں لگ کر زخمی ہو گئے،ریسکیو کے جوانوں نے زخمیوں کو طبی امداد دی، شائقین کی پولیس کے خلاف نعرے بازی یوں تھی کہ  پہلے روٹ لگنے کی وجہ سے فینز بروقت اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔بعد میں سلو پراسس کے باعث افتتاحی تقریب سے محروم رہے۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب سے تھوڑی دیر قبل یہ واقعہ پیش آیا۔فینز نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور  گرائونڈ کے دروازوں پر چڑھنے کی کوشش کی تو انہیں مارا پیٹا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *