| | |

بلاوایو ٹیسٹ،2 روز میں ایک وکٹ بھی نہ گری،ویسٹ انڈین چال پھر بھی سلو

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

بلاوایو ٹیسٹ،2 روز میں ایک وکٹ بھی نہ گری،ویسٹ انڈین چال پھر بھی سلو۔ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ نیا ہی ہونے جارہا ہے۔بظاہر اس فارمیٹ کی 2 کمزور ٹیمیں  مدمقابل ہیں لیکن نام بڑے اور پرانے ہیں۔بلاوایو میں 2 روز ہوگئے،ٹیسٹ میچ جاری ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 دن کے کھیل میں اوپنرز ہی بدستور وکٹ پر موجود ہیں۔فیلڈنگ والی ٹیم جوڑی نہیں توڑ سکی اور وکٹ نہیں لے سکی۔

دیکھا جائے تو زمبابوے کے خلاف ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔2 روز کا کھیل ہوچکا۔ایک وکٹ بھی نہیں گری۔یہ بھی نہیں کہ کوئی کم اوورزکا کھیل ہوا ہو۔یہ درست ہے کہ دونوں روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوا،اس کے باوجود ایک روز جتنے اوورز پھر بھی ہوگئے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز نے ایک دن جتنا وقت بیٹنگ کی تو کیا اتنا اسکور بھی کیا ہے کہ نہیں۔

پہلے یہ ملاحظہ ہو کہ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف بنا کسی نقصان کے 221 اسکور بنالئے ہیں۔89 اوورز کا کھیل کھیلا جاچکا ہے۔اوپنرز نے سنچریزکی ہیں۔کپتان بریتھویٹ 116 اورچندرپال 101 اسکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اب یہ ویسٹ انڈیزکی بڑی بات ہے کہ کوئی نقصان نہیں اٹھایا لیکن 89 اوورز میں 221 اسکور اڑھائی سے بھی کم کی اوسط بنتی ہے۔یہ اس کی ناکامی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *