| | | | | | | | | | |

پی ایس ایل 8 کے رنگ جمنے لگے،ٹیسٹ کرکٹ میں آج سے بڑی جنگ

 

کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 کے رنگ جمنے لگے،ٹیسٹ کرکٹ میں آج سے بڑی جنگ۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا اہم معرکہ آج سے ناگ پور میں شروع ہورہا ہے۔4 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ می متنازعہ پچ پہلے ہی سوالیہ نشان چھوڑ چکی ہے۔میزبان ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ حملہ آور ہوگی۔آسٹریلیا کے لئے یہ بڑا چیلنج ہوگا،اس لئے کہ بھارت اپنے ملک میں گزشتہ ایک عشرے میں صرف 2 ٹیسٹ میچ ہی ہارا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کا جادو سر چڑھنے لگا ہے۔غیر ملکی کھلاڑی وکوچنگ اسٹاف پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بنک ایرینا میں ٹیموں نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ملتان اس لئے ہائی لائٹ ہورہا ہے کہ شہری اپنے آپ کو محصور سمجھ رہے ہیں اور یہ سچ بھی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے فینز گفٹ کے نام سے نئے سلسلہ کا آغاز کردیا ہے۔

شاداب خان کی مہندی،کس کرکٹر کی اہلیہ رنگ چڑھارہی ہیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف اور محمد عامر نے بھی پی ایس ایل کے لئے واپسی کی اڑان بھرلی ہے۔دونوں نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ تصاویر شائع کی ہیں۔

پی ایس ایل کے لئے پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔پہلا میچ 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *