| | | | |

پے در پے شکستیں،آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز دورہ بھارت چھوڑ کر وطن واپس

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی بھارت میں 2 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد فوری وطن واپسی۔بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میچز ابھی باقی ہیں۔یوں آسٹریلیا کے کپتان بھارتی دورے کو ادھورا چھوڑ کر سڈنی واپس پہنچ رہے ہیں۔

اتوار کو نئی دہلی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو6 وکٹوں کی شکست ہوگئی۔میچ اڑھائی دن میں ہی ختم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی فیملی میں ہیلتھ مسائل سنجیدہ نوعیت کے بتائے گئے ہیں۔اس کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

محمد عامر کا جشن کیوں متنازعہ بن رہا،شاہد آفریدی سے کیا وعدہ کیا

پیٹ کمنز کی بھارت واپسی متوقع ہے،اس لئے کہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے کھیلا جائے گا۔اس کے بعد 3 ون ڈے میچزہونگے۔پیٹ کمنز اگر بھارت واپس نہ پہنچ سکے تو پھران کی جگہ سٹیون سمتھ کپتانی کریں گے جو گزشتہ ایشزمیں ایک ٹیسٹ میچ میں کمنز کی عدم موجودگی میں قیادت کرچکے ہیں۔

رمیز راجہ کی احسان اللہ کے جشن منانے کےانداز پر تنقید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس میں رہنے کے لئے آسٹریلیا کا کم سے کم ایک میچ میں شکست سے بچنا ضروری ہوگا۔ساتھ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ میں شکست اور اسی طرح وہ ہو نہ ہو جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مطلوبہ نتیجہ سے بچنا ہوگا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی 2 شکستوں کے بعد ٹیبل پوزیشن،2 ٹیمیں پرامید

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *