| | | | | | | | | |

کرک اگین تجزیہ درست،بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا،زمبابوے کی بیٹنگ

برسبین،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سلسلہ میں آج اتوار 31 اکتوبر 2022 کا ہنگامہ خیز دن شروع ہوگیا ہے۔گروپ 2 کی 6 ٹیمیں ہیں،سب ایکشن میں ہونگی۔اس کے لئے پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔برسبین میں زمبابوے اور بنگلہ دیش میچ کے لئے میدان لگا ہے۔پاکستانی نکتہ نظر سے اس میچ میں بنگلہ دیش کی جیت زیادہ بہتر ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،اتوار 30 اکتوبر کا پہلا میچ،مغربی اور مشرقی پاکستان ایک ہوگئے

دونوں ٹیموں کا ٹاس ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش  نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔یوں اس نکتہ نگاہ سے   ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ زمبابوے کے کھلاڑی پرتھ کی تیز کنڈیشن سے برسبین تازہ تازہ پہنچے ہیں۔

کرک اگین نے گزشتہ روز کی تاریخ میں بنگلہ دیش کے ٹاس جیتنے کی پیش گوئی کی تھی۔

وقار یونس کہتے ہیں کہ برسبین کی پچ ایسی ہوتی ہے۔150 اسکور بن سکتے ہیں۔یہاں پر بائونس ہوگا لیکن ریڈار پر ہوگا۔رنز کرنے آسان ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *