| | | | | | | | | | |

کرکٹ رائونڈاپ،آج سے نئی ٹی20لیگ،ایک میچ پر 6انٹیلی جینس آفیسرز،جسٹن لنگر تنازعہ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ رائونڈاپ،آج سے نئی ٹی20لیگ،ایک میچ پر 6انٹیلی جینس آفیسرز،جسٹن لنگر تنازعہ۔اینٹی کرپشین،آئی سی سی کے یونٹ میں اضافہ۔دبئی میں آج سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کا پہلا ایڈیشن ہی ٹاپ ریڈار میں آگیا ہے۔آئی سی سی کی گیری نظر اس لئے بھی ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اسے کرپشن سے متعلق 6 بڑی شکایات ملی ہیں۔وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔

آئی ایل ٹی20 کا پہلا میچ آج جمعہ کو دبئی کیپیٹلز اورابوظہبی نائٹ رائیڈرز میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ 4 سال میں پہلا ٹی 20ا یونٹ کھیل رہے ہیں۔وہ دبئی کی نمائندگی کریں گے۔

آئی سی سی نے ہر میچ کے لئے 6 اینٹی کرپشن منجیرکا تقرر کردیا ہے۔یوں 4 کا فی میچ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک انٹیلی جینس آفیسر اور ایک تفتیشی ہر میچ کی نگرانی خاص کریں گے۔

فیصلہ کن ون ڈے میچ آج،کیویز 20 برس سے ناقابل شکست،بابر اعظم پر ایک سلیکشن کا دبائو

پی سی بی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دیگر مہمانوں کے ساتھ آج افتتاحی تقریب اور پہلے میچ میں شامل ہونگے۔وہ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بھی ملیں گے اور ایشیا کپ 2023 پر بات کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک بڑی نیوز یہ بھی ہے کہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے نیوز بریک کی ہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کی کپتانی کے لئے تیار نہیں تھے،انہیں 2 سال قبل ٹم پین کی جگہ اچانک کپتان بنایا گیا تھا۔ساتھ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک وقت تھا کہ انہیں لگا کہ ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا ہے۔یہ تب کی بات ہے جب جیسٹن لینگر آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ تھے۔

بابر اعظم کی کپتانی کے دشمن پی سی بی حکام جھٹکوں میں،17 جنوری تک کیا ہونے والا

ادھر پاکستان کرکٹ حلقوں میں یہ خبریں تواتر کے ساتھ چلائی جارہی ہیں کہ شارٹ لسٹ  کئے گئے ناموں میں جیسٹن لینگر بھی شامل ہیں۔پی  سی بی اور کرکٹ فینزکو یاد رکھنا ہوگا کہ لینگر پر تنگ نظری،عثمن خواجہ کے حوالہ سے قدامت پسندی،سختی اور دیگر ایشوز کھڑے کرنے کے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔گزشتہ سال کے شروع میں لینگر نے دورہ پاکستان سے انکارکیا تھا۔پھر انہیں کرکٹ آسٹریلیا نے جیسے ہی اگلے ہیڈ کوچ ٹرم کی پیشکش نہ کی تو لڑائی بڑھی،اس کی آوازیں گزشتہ ماہ تک گونجتی رہی ہیں،جب پیٹ کمنز سمیت کئی سابق کپتان اس میں کودے۔اکثریتی رائے میں لینگر غلط تھے۔

ادھر آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیون سمتھ نے اس سال انگلینڈمیں شیڈول ایشز سیریز کے لئے نئی تیاری کا پلان کیا ہے۔وہ اس سال آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے لیکن جون میں ایشز سے قبل کائونٹی کرکٹ کا مختصر معاہدہ کررہے ہیں۔وہ سسیکس کائونٹی کیلئے کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ لینڈ ٹیم آج پاکستان کا دورہ تمام کررہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسے یہاں سے بھارت جانا ہے،جہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔18 جنوری کو پہلا ون ڈے ہوگا۔ٹام لیتھم ایک روزہ سیریز کے کپتان ہونگے جب کہ اسپن آل رائونڈر مچل سینٹنر ٹی 20 کی کپتانی کریں گے۔یوں نیوزی لینڈ کے اصل کپتان اور دورہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ قائد ٹم سائوتھی اور ون ڈے کپتان کین ولیمسن بھارت نہیں جارہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹ کوچ جسٹن لینگر ایک بار پھر  ہائی لائٹ ہیں، یہ بات سامنے آئی ہے کہ  انہیں ایمیزون کی دستاویزی سیریز دی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے صرف 40,000 ڈالر ادا کیے گئے تھے۔یہ اعداد و شمار ان کھلاڑیوں کے بالکل برعکس تھے، جنہوں نے اپنی جیبیں  فی کس 80 ہزار ڈالرز سے بھریں تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *