| | | | |

فیصلہ کن ون ڈے میچ آج،کیویز 20 برس سے ناقابل شکست،بابر اعظم پر ایک سلیکشن کا دبائو

کراچی،دبئی:کرک اگین رپورٹ

فیصلہ کن ون ڈے میچ آج،کیویز 20 برس سے ناقابل شکست،بابر اعظم پر ایک سلیکشن کا دبائو۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ آج جمعہ 13 جنوری کو نیشنل بنک ایرینا میں کھیلاجائے گا۔میزبان پاکستان 20 برس بعد کیویز کے خلاف باہمی ایک روزہ سیریز جیتنے کا خواب دیکھ رہا ہے لیکن سیریز کے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد مقابلہ ٹکر کا برابر کا ہے۔ایک بات اور دیکھنے میں ٓئی ہے کہ دونوں سائیڈز بیٹنگ میں فلاپ ہیں۔

پہلے میچ میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دبائو میں رہی۔دوسرے میچ میں اچھی بنیاد کے باوجود بڑا ٹوٹل نہ کرسکی۔پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں 2 پلیئرز کی شراکت اور ان کی بیٹنگ ملی تو کیوی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں یہی سپورٹ حاصل تھی۔باقی پلیئرز دونوں سائیڈز میں ناکام تھے۔

اہم سوال یہ ہے کہ نائب کپتان شان مسعود کھلائے جائیں گے یا نہیں۔ایک روزہ میچ کی ناکامی کے بعد ٹیم میں تبدیلی کیسے ہو۔ایک میچ میں امام الحق نہیں چلے تو ایک میچ میں فخرزمان بھی فلاپ ہوگئے۔مڈل آرڈر میں حارث سہیل ابھی جاگ ہی نہ سکے ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی کے دشمن پی سی بی حکام جھٹکوں میں،17 جنوری تک کیا ہونے والا

خیال ہے کہ کپتان بابر اعظم پر کم سے کم ایک تیبدیلی کا دبائو ہے لیکن حتمی فیصلہ آج ہوگا۔میچ جمعہ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

ورلڈکپ سپر لیگ میں قومی ٹیم گزشتہ شکست کے بعد تیسرے نمبرپر اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر آگئے ہیں لیکن پاکستان آج جیت کر نہ صرف پہلی پوزیشن لے سکتا ہے بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *