| | | | |

تجربات کے باوجود آسٹریلیا تو نہیں ہارا،ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

برسبین،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے تمام تر تجربات،سینئرز کو باہر بٹھانے اور ورلڈ ٹی 20 کے لئے ملٹی پل کھلاڑی کھلانے کے باوجود 2 مرتبہ کی ورلڈ ٹی 20 چیمپئن  ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کردیا ہے۔2 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔یوں آسٹریلیا کا پہلا امتحان کامیابی سے مکمل ہوا۔

برسبین میں جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 31 رنزسے فتح اپنے نام کی۔ناکام ٹیم 178 رنزکے جواب میں 8 وکٹ پر 147 ہی اسکور کرسکی۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 41 بالز پر 75 رنزبنائے ۔ٹم ڈیوڈ نے 20 بالز پر 42 کی اننگ کھیلی  تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایسی کوئی ٹھوس اننگ دیکھنے کو نہ ملی۔

میں جوابدہ نہیں،رضوان کا سخت جواب،سلیوٹ کس کے لئے کردیا

آسٹریلیا ورلڈ ٹی 20 کا دفاعی چیمپئن ہے۔ایونٹ سے قبل اس کا ٹاکرا اب انگلینڈ سے ہوگا۔3 ٹی 20 میچزکی سیریز شروع ہونے کو ہے۔

آسٹریلیا کی طرح پاکستانی ٹیم میں نام نہاد تجربات کئے جاتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے تیاری ہورہی ہے۔ٹیم سیریز ہارجاتی ہے،وہ بھی اپنے گرائونڈز میں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *