| | | | | |

ملتان میں گرمی،30 درجہ سینٹی گریڈ میں اوس بچائو سپرے

ملتان،کرک اگین رپورٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  ڈیو سپرے کیا گیا۔میچ سے اڑھائی گھنٹے قبل ٹرالی ٹریکٹر کے ساتھ یہ سپرے کیا گیا۔ویسے یہ بات اپنی جگہ قابل ذکر ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر ساڑھے 3 بجے سےقبل گراس کو اوس سے بچانے کے لئے سپرے کی نذر کیا گیا۔جس وقت سپرے کیا گیا،اس وقت ملتان کا فرجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تھا۔

پی ایس ایل 8،آج ملتان میں بابر اعظم اور محمد رضوان آمنے سامنے

ڈیو سپرے سے گرائونڈ کے چاروں جانب مخصوص ہوا پھیل گئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج جمعہ کو پی ایس ایل 8 کا بڑا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔کرکٹ فینز کی آمد جمعہ نماز کے بعد سے شروع ہوگئی تھی۔بڑھتی گرمی کی وجہ سے فینز پریشان  ہوئے ہیں۔الٰہی برادرز انکلوژر مکمل طور پر سورج کے نشانہ پر تھا۔وہاں بیٹھے کرکٹ شائقین کو شام کا انتظار تھا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا 5 واں اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا تیسرا میچ آج ہے۔باقی میچز اتوار اور بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *