| | | | | | |

ڈرامہ،ڈرامہ اور ڈرامہ،نواز نے نوبال کردی،پاکستان بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

ڈرامہ،ڈرامہ اور ڈرامہ،نواز نے نوبال کردی،پاکستان بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا۔ڈرامہ،ڈرامہ اورڈرامہ۔پےدرپے اقساط۔آخری بال پر پاکستان  4 وکٹ سے ہارگیا۔بھارت نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد روایتی حریف پاکستان کو آخری بال پر چوکا لگا کر شکست دے دی۔میچ نے کئی اتار چڑھائو دیکھے اور پاکستان آخر کار ہار گیا۔ایک موقع پر 100 فیصد میچ پاکستان کی پاکٹ میں تھا لیکن قسمت کے  دھنی بھارتی نکلے۔ہیرو ویرات کوہلی تھے۔امپائر کی جانب سے مشکوک دی گئی  نوبال نے بھی کام کیا۔رہا سہا کام نواز کے ایکسٹراز نے کردیا۔

پاکستان نے بھارت کی 32 رنزکےا ندر 4 وکٹیں حاصل کرلی تھیں،10 اوورز میں صرفط 45 رنزبننے دیئے تھے۔اس کے بعد وکٹ کا حصول بہت ضروری تھا۔

پاکستان کی بل کھاتے اننگ،بابر اعظم کی خواہش مکمل طور پر پوری

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں ایم سی جی میں کھیلے گئے  ہائی وولٹیج میچ میں  بہت کچھ ڈرامائی تھا۔بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔پاکستانی اننگ کی شروعات ہی  تباہ کن تھیں۔بابر اعظم صفر اور رضوان 4 کرکے گئے تو ایسا لگا کہ پاکستان کی اننگ ہی تمام  ہوگئی ہو۔ 10 اوورز میں 59 اسکور کم تھے ۔پھر تیسری وکٹ پر افتخار احمد  اور شان مسعود  نے ٹوٹل 91  تک پہنچادیا۔یہاں  4 چھکے لگانے والےا فتخار احمد 34 بالز پر شاندار 51 رنزبناکر گئے۔اس کےبعد شاداب خان 5،حیدر علی 2 اور محمد نواز 9 جب کہ  آصف علی2 کرسکے۔شاہین نے 8 بالز پر 16 اسکور کرکے صورتحال بہتر کی۔شان مسعود42 بالز پر 52 پر ناٹ آئوٹ آئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 8  وکٹ پر 159 اسکور کئے۔ارشدیپ سنگھ اور ہردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی اننگ کا آغاز بھی تباہ کن تھا،32 تک 4 کھلاڑی کے ایل راہول اور روہت شرما 4،4،سوریا کمار 15 اور اکسر پٹیل2 رنز کرسکے۔یہاں سے ہردک  پانڈیا اور ویرات کوہلی نے چارج سنبھالا،رن اوسط زیادہ  ہوتے ہوئے بھی دونوں نے اسکور جاری رکا۔2 اوورر میں 32 رنز مشکل تھے لیکن حارث کے اوور میں 16 رنزپڑگئے۔

چالاکی کام نہ آئی،بھارتی فیلڈر نے یہ کیا کردیا

آخری اوور میں بھی 16 ہی اسکور باقی تھے۔محمد نواز نے یہاں بریک تھرو دیا۔پانڈیا پہلی ہی بال پر کیچ کھڑا کرگئے۔بابر نے کیچ پکڑا۔وہ 37 بالز پر 40 رنز کرگئے۔پھر 4 بالز پر 15  اور 3 بالز پر 13 رنز رہ گئے۔کوہلی نے چھکا مارا۔نو بال نکلی،فری ہٹ پر کوہلی بولڈ ہوئے لیکن 3 بائی  اسکور بن گئے۔اگلی بال پر  دینش کارتھک سٹمپ ہوئے تو معاملہ آختری بال پر چلا گیا۔نواز نے وائیڈ بال کردی۔میچ ٹائی ہوگیا۔آخری بال سے قبل وائیڈ  بال  نے کام تمام کردیا۔53 بالز پر  وہ 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔حارث اور نواز نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *