| | |

انگلینڈ ایک سٹیپ اور آگے،کیویز کےخلاف 58 اوورز بعد اننگ ہی ڈکلیئر،سب حیران

بے اوول،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ ایک سٹیپ اور آگے،کیویز کےخلاف 58 اوورز بعد اننگ ہی ڈکلیئر،سب حیران ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نیا رول متعارف کروانے میں پیش پیش ہے۔پاکستان میں اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں جارحیت اپنانے والی بین سٹوکس الیون نے نیوزی لینڈ میں بھی یہی کیا،ایک قدم آگے بڑھ کر پہلےہی روز اننگ ڈکلیئر کردی۔یہ تو تیزی کی اپنی مثال ہے۔

بے اوول میں آج سے شروع ہونے والے پہلے پنک بال ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹنگ کی اور صرف58 اوورز 2 بال بعد اننگ ہی ڈکلیئر کردی۔یہ ایک غیر متوقع فیصلہ تھا۔یہی نہیں اسکور بھی پورے پورے تھے لیکن رن اوسط ملتان ٹیسٹ والی تھی۔5.57 کی اوسط سے 9 وکٹ پر 325 اسکور بنائے۔بین ڈکٹ نے 68 بالز پر 84 رنزکی اننگ کھیلی۔ہیری بروک نے 81 گیندوں پر 89 اسکور بنائے۔نیل ویگنار نے 82 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ کیا ننگ شروع ہوگئی ہے۔آخری اطلاعات تک7 اوورز میں 1 وکٹ پر18 اسکور ہوگئے تھے۔22 اوورز کا کھیل ابھی باقی تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *