| | | | | | |

حارث رئوف نے شاداب خان کو دھکیل دیا،پکڑ کرباہر کا راستہ دکھایا،گویا نکالا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف نے شاداب خان کو دھکیل دیا،پکڑ کرباہر کا راستہ دکھایا،گویا نکالا۔پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی جیت کا راج ہے۔24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 2 بڑی فتوحات نے اسے ملتان سلطانز سے بھی آگے کردیا ہے۔یوں اس کی پہلی پوزیشن بن گئی ہے۔میچ میں کئی دلچسپ سین دکھائی دیئے۔فخرزمان کی وکٹ ٹوٹی۔بولڈ ہونے کا غم اپنی جگہ لیکن وکٹ کے ٹکڑے ہوجانا کمال تھا۔

لاہور قلندرز کی بڑی دھمال،اسلام آباد 110 رنزسے ناکام،ٹیبل پرسلطانز کی شہنشاہیت چھین لی،فخرکا دل ٹوٹا

دوسرا سین اپنی جگہ دیکھنے لائق تھا۔اسلام آباد کے کپتان شاداب خان بیٹنگ کرنے آئے اور جلد آئوٹ ہوئے۔اس دوران حارث رئوف نے ان کو ہاتھ اٹھاکر باہر چلتا کیا۔شاداب آگے اور حارث پیچھے تھے۔حارث نے ہاتھ اٹھایا،شاداب کی کمر پررکھ کردبایا۔

ایک موقع پر ایک ہاتھ سے انہوں نے بازو پکڑا۔دوسرے ہاتھ سے ان کی کمر پر دبائو ڈالا۔آگے کو چلتاکیا۔ایک موقع پر توحارث نے ان کو بازو سے پکڑ کرکھینچااور ایسے کیا کہ جیسے زبردستی میدان بدرکررہے ہوں۔تینوں مواقع پر شاداب کے چہرے پر گہری سنجیدگی تھی۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 110 رنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *