| | | |

ہیری بروک ،کئی ریکارڈز بریک،ویلنگٹن ٹیسٹ کے پہلے روز نئی کہانی

 

ویلنگٹن ،کرک اگین رپورٹ

 

انگلینڈ کے لئے ہیری بروک نے کمال کردیا۔کئی ریکارڈز بریک ہوگئے۔کیریئر کے آغاز ہی میں 100 سے زائد ٹیسٹ ایوریج کرلی۔99 سے اوپر سٹرائیک ریٹ ہوگیا۔جوئے روٹ کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں اپنے ملک کے لئے ریکارڈ 294 رنز کی شراکت قائم کردی جو ابھی جاری ہے۔

۔یہی نہیں بلکہ نازک ترین وقت پر تیز بیٹنگ کرکے مرد بحران کا ٹائٹل بھی نام کرلیا ہے۔۔

ویلنگٹن میں آج شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کہانی یہی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئی،جاری ہے۔بارش نے دن کو جلدی ضرور ختم کیا ہے۔
کیوی کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس وقت بہت اچھا لگا جب انگلینڈ کے 3 بیٹرز صرف 21 پر پویلین لوٹ گئے ۔یہاں ہیری بروک اور جوئے روٹ جمع ہوگئے۔پھر کیویز سارا دن وکٹ کو ترس گئے ۔ٹاس کا فیصلہ بھی غلط ہوگیا۔

روٹ اور بروک نے کھیل کے خاتمے تک انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ پر 315 کردیا تھا۔294 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ جاری ہے۔اس وکٹ پر یہ نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔روٹ 182 بالز پر 101 اور بروک 169 بالز پر 184 اسکور کرکے وکٹ پر موجود ہیں۔صرف 65 اوورز کا کھیل ممکن ہوا ہے۔میٹ ہنری نے 2 وکٹیں لیں ۔ بروک کی یہ 5 ویں ٹیسٹ میں چوتھی سنچری ہے اور تیز رفتار 1000 رنز کی جانب ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *