| | |

دیپک چاہر کا رن آئوٹ چھوڑنا کیسے مہنگا پڑا،بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

اندور،کرک اگین رپورٹ

دیپک چاہر کا رن آئوٹ چھوڑنا کیسے مہنگا پڑا،بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔3 میچزکی سیریز کا آخری میچ پروٹیز نے 49 رنز سے جیت لیا۔سیریز بھارت کے نام 1-2 سے رہی۔روہت شرما کے لئے آخری میچ ڈک ثابت ہوا تو جنوبی افریقا کے کپتان اس سیریز میں 2 بار صفر پرجانے کے بعد آج3 پر شکار ہوگئے۔یوں ان کا بھی بھیانک خواب رہا۔

بھارت،جنوبی افریقا ٹی 20 میچ بھارتی پیسر دیپک چاہر پر کڑی تنقید کا سبب اس لئے بھی  بن گیا کہ ان کی ٹیم پروٹیز سے ہارگئی ہے۔اندور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے وآخری ٹی 20 میچ میں  جنوبی  افریقا اننگ کا 16 واں اوور جاری تھا۔ٹسٹن اسٹیٹس نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے تھے۔بائولر پہلی بال کرنے آئے تو رک گئے،کیونکہ بیٹر کریز چھوڑ چکا تھا۔چاہر نے ان کو وارننگ کے اشارے میں فرضی آئوٹ کا اشارہ کیا لیکن آئوٹ کیا نہیں۔نتیجہ میں بھارت وکٹ سے محروم ہوگیا۔

ٹسٹن اسٹیٹس  اس وقت13 رنز پر کھیل رہے تھے۔نتیجہ میں آخری اوور تک گئے اور 23 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا نے 3 وکٹ پر 227 اسکور کئے۔اننگ کی اہم بات ریلی روسو  کی سنچری تھی۔انہوں نے48 بالز پر 100 اسکور کئے۔8 چھکے اور 7 چوکے تھے۔ڈی کاک نے 43 بالز پر 68 کی اننگ کھیلی۔سنچری میکر ریلی روسو ناٹ آئوٹ آئے۔دیپک چاہر کو 1 وکٹ کے لئے 48 رنزکی مار پڑی۔اکسر پٹیل نے تو49 رنز مفت میں دیئے۔

ڈیوڈ گاور کا پاکستانی سکیورٹی پر اہم بیان،جوس بٹلر کیوں غمگین،برطانوی صحافی کے خیالات

جواب میں بھارتی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔4 پر 2 وکٹ گرگئیں۔کپتان روہت شرما صفر اور سری یاس ایئر 1 رنزبناسکے۔ رشی پنت 27 اور دینش کارتھک46 رنزبناکر گئے۔سوریا کماریادیو کی اننگ 8 رنزتک ہی محدود ہوگئی۔اس کے بعد بھارت کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔8 وکٹیں تو صرف120 پر گرچکی تھیں۔دیپک چاہر اورامیش یادیو  نے اچھی فائٹ کی۔24 بالز پر 68 اسکور کی مزید ضرورت تھی جب 16 اوورز میں 160     اسکور ہوا تھا۔اننگ 9 بالز قبل 178 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔پریٹوریس نے26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔وین پارنل،لنگی نیگیڈی اورکیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں لیں۔

دیپک چاہر 17 ویں اوور کے اختتام پر 31 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد پروٹیز کو آخری وکٹ بھی مل گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *