| | | | |

میں جوابدہ نہیں،رضوان کا سخت جواب،سلیوٹ کس کے لئے کردیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف 78 رنزکی شاندار اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کہتے ہیں کہ ہر دن نیا ہوتاہے،کل کیا ہوا،اسے بھولنا پڑتا ہے،آگے کیا کرنا ہے،اسے ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔تنقید نگاروں کو جوابدہ نہیں ہوں لیکن ایک سلیوٹ بھی ہے کسی کے لئے۔وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔

یہ پہلا میچ تھا،اللہ پاک نے مدد کی۔ہم جیت گئے۔ایک روز قبل بہت سردی تھی،آج دھوپ تھی،مزا آیا۔پچ بہتر تھی۔ہم نے 10 سے 12 کم اسکور کئے۔ورلڈٹی 20 کپ سے قبل تیاری کررہے ہیں۔کل نیوزی لینڈ کے خلاف کنڈیشنز مختلف ہونگی۔کچھ سیمرز ہونگی۔گزشتہ دنوں کو بھولنا پڑتا ہے،پہلے صفر ہے یا 50 یا 100  اسے بھولنا پڑتا ہے،اگر آسانی بھی ہو تو بھول جانا پڑتا ہے۔ہر میچ نیا ہے۔

شاہ نواز دھانی نے مخالف بیٹر کو بال دے ماری،حارث رئوف کا اپنا غصہ

ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،اگر وہ سوال کررہے ہیں تو پاکستان کے لئے کررہے ہیں،میں ان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔کمی ہوگی،کہیں نہ کہیں پرابلم بھی ہوگی،ہم انسان ہیں۔غلطیاں کرتے ہیں۔سیکھتے ہیں۔میں نے کبھی نمبر ون کے لئے نہیں سوچتا۔سوریا کمار یادیو کا میں بھی فین ہوں لیکن میں نمبر ون یا مین آف دی میچ کے لئے نہیں کھیل سکتا۔پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیل رہا ہوں۔

محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دبائو والا ہوتا ہے لیکن ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ ہے،ہمارے لئے نہایت ہی اہم ہے۔

ٹرائی سیریز،پاکستان کا فاتحانہ آغاز،بنگلہ دیش کو ہرادیا

بنگلہ دیشی کپتان نور الحسن کہتے ہیں کہ ہماری کارکردگی بری نہیں تھی۔بیٹنھ سائیڈز میں ہم نے مڈل آرڈر میں کچھ وکٹیں گنوادیںاس لئے مشکل ہے۔ٹی 20 میں کرکٹ ایک جیسی نہیں چلتی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *