| | | | |

آئی سی سی کی سرد مہری،عمران خان کو نظر انداز کر دیا

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے عمران خان کو بھلادیا ہے ۔گزشتہ صدی کی تاریخ کے کامیاب کپتان عمران خان کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں سے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹس اور اہم شخصیات نے عمران خان کے لئے وشنگ پیغامات جاری کئے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ کا گلوبل ادارہ ہے۔اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ورلڈ کپ 1992 کے ہیرو کپتان کے لیے کچھ جاری نہیں ہوا۔یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ أئی سی سی نامور کرکٹرز کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغامات جاری کیا کرتی ہے لیکن اس بار خاموشی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو اب کرکٹ کی بساط پر تنگ نظری کا سامنا ہے۔بہت سے گلوبل اداروں پر غیر جانبداری کا پہلو اترتا جارہا ہے۔
سابق کپتان عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

عمران خان نے دونوں فارمیٹ کے 263 میچز میں 544 وکٹیں لیں۔7516اسکور کئے۔147 ایک روزہ میچز میں کپتانی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمران خان کے لئے برتن ڈے پوسٹ جاری کی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *