| | | | | | |

بابر اعظم سال کے بہترین کرکٹر ،سوبرز ٹرافی، سیٹھی کی مبارکباد

 

 

دبئی ،لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی کی سالانہ سر گیری سوبرز ٹرافی بابر اعظم نے جیت لی۔آئی سی سی پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کی سب سے بڑی اور گولڈن ٹرافی برائے سال 2022 پاکستان کے کپتان کے نام رہی۔انہوں نے 44 میچز میں 2598 رنز بنائے۔ائی سی سی کی

ویمنز ٹرافی آف دی ایئر راچل فلنٹ ٹرافی انگلینڈ کی نیٹ سکیور نے جیت لی ہے۔اس سے قبل ان کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا ۔انہوں نے 33 انٹرنیشنل میچز میں 1346 اسکور بنائے اور 22 وکٹیں لیں۔

اس کے ساتھ انگلینڈ کو ایک اور اعزاز بھی گیا تھا کہ سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2022کا ایوارڈ انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کو دیاگیا۔ون ڈے میں یہ ستارہ بابر اعظم کے نام آیا۔

 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔

نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے اور آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے پر بھی مبارکباد دی۔

بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

بابر اعظم کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں،۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمن کی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی کے یہ ایوارڈز پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی دیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *