| | | | | |

کھلاتضاد،بابراعظم نے ساتھی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھادیا،حریف کرکٹر کو گلے لگایا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کھلاتضاد،بابراعظم نے ساتھی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھادیا،حریف کرکٹر کو گلے لگایا۔،اپنے خلاف شاندار بائولنگ کرنے والے نسیم شاہ کو پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم نے گلے لگاکر مبارکباد دی ہے اور ان کی بائولنگ کی پے پناہ تعریف کی ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ناکام ٹیم کی نمائدگی کرنے والے نسیم شاہ نے شاندار بائولنگ کی اور 4 اوورز میں صرف18 رنز دےکر ایک وکٹ لی۔زلمی نےیہ میچ 4 وکٹ سے جیتا۔

پی ایس ایل 8 نیوز، قلندرز سپراسٹارسےمحروم،شعیب کا بابر کو برینڈ ماننے سے انکار،شاہین پر تنقید

میچ کے اختتام پر زلمی کے کپتان بابر اعظم نے حریف ٹیم کے پیسر نسیم شاہ کو کیپ دکھائی اور گلے لگاکر خوشگوار انداز میں مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑی وکٹ کیپر حارث کے سر پر تھپڑ ماررہے ہیں،اس موقع پر دیکھاجاسکتا ہے کہ ان کے چہرے پر غصہ تھا۔ساتھ کھڑے وہاب ریاض اور دیکگر پلیئرز کے چہرے بھی خاصے سنجیدہ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *