| | | | | | |

بھارت،آسٹریلیا ٹیسٹ کا وینیو تبدیل،ویمنزٹی 20ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ

ناگ پور،کرک اگین رپورٹ

بھارت،آسٹریلیا ٹیسٹ کا وینیو تبدیل،ویمنزٹی 20ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یکم مارچ سے شیڈول تیسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کئے جانے کا امکان روشن ہے۔یہ میچ دھرم شالہ میں شیڈول ہے لیکن وہاں پر حال میں تزئین وآرائش کا کام مکمل ہوا ہے ،اس لئے فوری میچ کا انعقاد آسان نہ ہوگا۔

کتنی سلامی اور کیسی،شاداب نے بابر اور حارث کے لفافے ان کے سامنے کھول دیئے

بھارتی کرکٹ  بورڈ نے اس کے متبادل مقام کے لئے وشاکھا پٹنم،راج کوٹ،پونے اوراندور کو شامل کرلیا ہے۔ابھی ناگ پور میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

ادھر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ بڑے اپ سیٹ کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔سری لنکا نے سخت مقابلہ کے بعد جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کرسب کو چونکادیا ہے۔آج انگلینڈا ور ویسٹ انڈیز کا میچ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *