| | | | | | | |

بھارت پھر کام نہ آیا،جنوبی افریقا سیمی فائنل میں ،پاکستان کے امکانات بھی باقی

 

 

پرتھ،کرک اگین ڈاٹ کام

بھارت جنوبی افریقہ سے ہارگیا ۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے گروپ 2 کا بڑا میچ پاکستانیوں کی امیدوں پر بھی پانی پھیر گیا ہے۔
پرتھ میں پروٹیز نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی،پہلے اپنی بائولنگ کے ساتھ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اکھاڑڈالی۔بعد میں اپنی بیٹنگ سے انڈین پیس اٹیک غیر موثر کردیا۔

جنوبی افریقہ کا 134 رنز کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا ۔ڈی کاک 1 اور کپتان باووما 10 اور ریلی روسو صفر پر گئے تو بھارت نے 24 پر 3 آئوٹ کرکے واپسی کی لیکن پھر ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر چٹان بن گئے۔مارکرم نے ففٹی مکمل کی۔مارکرم اگرچہ 52رنز بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے باوجود پروٹیز کو فرق نہ پڑا۔

آخری 2 اوورز میں 12 رنز درکار تھے۔5 وکٹیں باقی تھیں۔پروٹیز نے ہدف 2 بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5وکٹ سے جیت لیا،سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی۔
رواں ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔اب اس کی امیدیں صرف اس بات سے ہونگی کہ وہ اپنے باقی 2 میچز جیتے اور بھارت بنگلہ دیش یا زمبابوے میں سے کسی ایک سے ہارے اور زمبابوے بھی ایک میچ ہارے ۔تب بھارت ،بنگلہ دیش اور پاکستان کے 6،6 پوائنٹس ہونگے۔فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

 

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 134 رنز کا ہدف دیا ۔

پرتھ میں ایک خوفناک آغآز کے بعد بھارت کا یہ ایک کم بیک چتنا اسکور تھا۔اس کا سہرا ہارڈ ہٹر سوریا کمار یادیو کو جاتا ہے۔انہوں نے شاندار ففٹی اس وقت بنائی جب آدھی بھارتی ٹیم 50 سے بھی قلیل اسکور پر باہر تھی۔

روہت شرما 15 ،ویرات کوہلی 12 اور کے ایل راہول 9،دیپک ہودا صفر اور ہردک پانڈیا 2 کرکے پویلین میں منہ چھپاگئے۔کمال بات یہ تھی کہ پانڈیا نے چھٹی وکٹ پر ڈینش کارتھیک کے ساتھ 52 رنز کی جو شراکت بنائی اس میں کارتھیک کے صرف 6 رنز تھے ۔سوریا کمار بھی
آئوٹ ہونے والے 8 ویں کھلاڑی بنے۔وہ 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔40 بالز کھیلیں۔3 چھکے اور 6 چوکے لگائے ۔

بھارت کا اسکور 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔لنگی نگیڈی نے 29 رنز دے کر 4 اور وین پارنیل نے 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *