| | | | | |

بھارت جہنم میں جائے،پاکستان کو اس کی ضرورت بھی نہیں،جاوید میاں داد

کوئٹہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کپتان جاوید میاں داد نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور اس کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یہاں پاکستان کھیلنے نہیں آتے تو نہ آئیں،ہمیں بھی ان کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان بھارت کے بغیر بھی وقت اچھا نکال لے گا۔

جاوید میاں داد گزشتہ روز کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کے موقع پر بگٹی اسٹیڈیم موجود تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارتی بورڈ اگر اپنی ضد پر ہے تو منت سماجت کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان بھی وہاں ورلڈکپ کھیلنے نہ جائے۔پاکستان کے بغیر ورلڈکپ کروالیں،سمجھ آجائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ شکست کے خوف کا ہے۔ان کی پرانی عادت ہے،یہ بھاگ جاتے ہیں۔ہم نے جب شارجہ میں جیتنا شروع کیا تو یہ وہاں سے بھی بھاگ گئے۔

پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے باہر،آئی سی سی اب فیصلہ کرے گی

جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ پاکستان میں آکر بھارت ہارگیا تو نہ صرف ان کے پلیئرز کے لئے مسئلہ ہوگا بلکہ ان کی حکومت بھی عوامی دبائو کا شکار ہوجائے گی۔پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ’بھارت جہنم میں جا سکتا ہے اگر وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آنا چاہتے۔ پاکستان کو زندہ رہنے کے لیے بھارت کی ضرورت نہیں۔میاں داد نے آئی سی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ یہ گلوبل باڈی کس لئے ہے۔تمام ممالک کو پابندکرے اور ہر ایک ملک کے لئے ایک جیسا ہی قانون بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *