| | |

بھارت آج نئی کپتانی میں سری لنکا کے مقابل

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے بعد سے کسی بھی قسم کا پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلے گی۔بھارتی دورے کا یہ پہلا میچ ہوگا۔سیریز کا آغاز آج سے ممبئی میں ہورہا ہے۔ورلڈکپ کے سال میں ٹی 20 کی کرکٹ محض تفریح کے لئے تو دیکھی جائے گی لیکن اس کی اہمیت سوائے جیت اور ہار کے کچھ نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم بھی کافی تبدیلیوں کے ساتھ کھیلے گی۔ہردک پانڈیاکپتان ہونگے۔کوہلی جیسے اسٹارز نہیں ہونگے۔یوں سری لنکا کے پاس موقع ہے کہ وہ بھارت میں جم کر پرفارم کرے اور سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے۔یہ اس لئے بھی کہ اس کے پاس پاور ہٹرز موجود ہیں۔

ہردک پانڈیا یہ سیریز اس لئے جیتنے کی کوشش کریں گے کہ آنے والے وقت میں وہ مستقنل اپنا راستہ سیٹ کریں گے۔میچ شام  ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *