| | |

کیویز کے پھر پر کترے گئے،بھارت کا ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

 

انڈور،کرک اگین رپورٹ

کیویز کے پھر پر کرتے گئے،بھارت کا ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ۔

پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت میں عبرتناک وائٹ واش،میزبان ٹیم نے سیریز کے تیسرے میچ میں۔ رنز کی کامیابی کے ساتھ 0-3 سے ٹرافی اٹھالی۔

انڈور میں کھیلے گئے آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیل کر 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 385 رنز بنائے ۔اوپنرز روہت شرما اور شبمان گل کی سنچریوں کے ساتھ 26 اوورز میں 212 رنز کی ڈبل سنچری شراکت بھی تھی۔کپتان روہت شرما 101 اور شبمان گل 112 کرکے گئے تو کیویز پر 400 کا خوف کم ہوا لیکن ہردک پانڈیا نے 54 رنز کی اننگ کے ساتھ اپنی ٹیم کا مجموعہ 9 وکٹ پر 385 کردیا۔جیکب ٹفی نے 100 رنز کے عوض 4 وکٹ لئے۔ٹکنر نے 76 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے ۔

جواب میں کیوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا لیکن اس کے باوجود ڈیوون کونوے نے زبردست مزاحمت کی اور 100 بالز پر 138 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں رکھا لیکن کسی کا ساتھ نہ ملنے پر پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 295 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شردول ٹھاکر نے 45 اور کلدیپ یادیو نے 62 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *