| | | | |

نسیم شاہ کی سٹیون سمتھ کی نقل کرتے دلچسپ بیٹنگ

کرک اگین رپورٹ

نسیم شاہ کی سٹیون سمتھ کی نقل کرتے دلچسپ بیٹنگ۔پاکستانی پیسر نسیم شاہ اب اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ مرکوزکررہے ہیں۔حالیہ عرصہ میں لمبی ہٹنگ اور اچھی بیٹنگ سے اپنا آپ منوایا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آخری لمحات میں بیٹنگ کرکے پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا تھا۔گزشتہ سال ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلوادی تھی۔

اب انہوں نے بیٹنگ کے لئے سٹیون سمتھ بننے کی کوشش کی ہے۔سوشل میڈیا پران کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس میں وہ سٹیون سمتھ کی طرح بیٹنگ پریکٹس کرتے دکھائی دیئے ہیں۔انہوں نے آسٹریلین سپراسٹار کی طرح کھیلنے،بال روکنے اور اپنےانداز کی منفرد شاٹ کھیلنے کی کوششیں کی ہیں۔

بابر اعظم پر الزامات،پی سی بی کا جواب ،فاکس سپورٹس کا رد عمل،پاکستان اور بھارت کو شکست،مزید خبریں

پاکستانی کھلاڑی اس وقت کچھ آرام پر ہیں۔کچھ لیگز کھیل رہے ہیں۔اگلےماہ پی ایس ایل کی تیاری پر فوکس ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *