| | | | | | |

اتفاقات کا سپر میزائل،کامران اکمل بابر اعظم کو بیٹنگ سکھانے لگے،اصل کہانی کیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

اتفاقات کا سپر میزائل،کامران اکمل بابر اعظم کو بیٹنگ سکھانے لگے،اصل کہانی کیا۔لیں جی،ایک اور اہم بات ہوگئی ہے۔پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے قومی کپتان اور اپنی سائیڈ زلمی کے قائد بابر اعظم کو بیٹنگ ٹپس دی ہیں۔یہ ایک چونکادینے والا نقشہ ہے جو سامنے آنے والا ہے۔ماضی میں کامران اکمل بابر اعظم پر تنقید کرتے رہے اور اپنی سلیکشن میں بابر اعظم کو رکاوٹ مانتے تھے۔ایسے میں وہ خود زلمی سے کھیلتے تھے۔بابر اعظم کراچی کنگز سے تھے۔

ناگ پورٹیسٹ کا کل سے آغاز،آسٹریلیا کےلئے بھارتی پچ ناگ بن گئی،مزید تفصیلات

اس بار بابر اعظم کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی جوائن کرگئے۔یہ اتفاق ہوسکتا ہے۔اس کے بعد کامران اکمل قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ بنے۔یہ اتفاق ہوسکتا ہے۔پھر کامران اکمل قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر بنائے گئے۔یہ بھی اتفاق ہوسکتا ہے۔اب آخر میں کامران اکمل کو پشاور زلمی کا بیٹنگ کوچ بنادیا گیا۔کیایہ بھی اتفاق ہے؟ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کیمپ میں بابر اعظم کو ان کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل بیٹنگ ٹپس دیتے دکھائی دیئے۔کیا ہی کمال اتفاق ہوگیا۔بہر حال ہوگیا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کے لئے یہ سیزن پشاور زلمی میں نہایت مشکل ہوسکتا ہے۔کیوں ہوسکتا ہے،اس کا جواب اگلی کسی رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *