| | | | |

کینگروز دہلی ٹیسٹ کے پہلے روزہی محصور،وارنر،سمتھ ناکام،خواجہ کی مزاحمت

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

کینگروز دہلی ٹیسٹ کے پہلے روزہی محصور،وارنر،سمتھ ناکام،خواجہ کی مزاحمت۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،4 ٹیسٹ میچزکی بارڈر،گاواسکر ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ۔پہلے روز کینگروز محض263 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئے ہیں۔عثمان خواجہ  اور پیٹر ہینڈز کمب کی مزاحمت سے اتن اسکور ممکن ہوا۔سٹیون سمتھ صفر پر گئے،ڈیوڈ وارنر15،مارنوس لبوشین 18 اور ٹریوس ہیڈ 12 رنزکرسکے۔وکٹ کیپر ایلکس کیری  صفر پر گئے۔168 پر 6 وکٹیں گرچکی تھیں۔شروع کے حصہ میں عثمان خواجہ کے 81 ،مڈل کے حصہ میں ہینڈزکمب کے72 اور آخر میں کپتان پیٹ کمنزکے بنائے گئے 33 رنز نے آسٹریلیا کو یہاں تک پہنچایا۔

بھارت کیلئے ایک اور پلیئر کا 100 واں ٹیسٹ،آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا کے بیٹرز کے لئے فاسٹ بائولر محمد شامی بھی مشکل کا سبب بنے۔انہوں نے60 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔اسپنرز ایشون نے 57 اور جدیجا نے 68 رنز دے کر 3،3 کھلاڑیوں کو ٹھیکانے لگایا۔چتشور پجارا کا یہ 100واں ٹیسٹ بھی ہے۔

بھارت نے جوابی اننگ میں کھیل کے خاتمہ تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنزبنالئے تھے۔4 میچزکی سیریز میں بھارت کو پہلے  ہی 0-1 کی سبقت حاصل ہے۔اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 242 رنزدرکار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *