| | | | | | |

کراچی واقعہ۔پی ایس ایل 8 کے باقی میچزکا حتمی فیصلہ ہوگیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File photo

کراچی واقعہ۔پی ایس ایل 8 کے باقی میچزکا حتمی فیصلہ ہوگیا۔پی ایس ایل 8 کے باقی میچز اور شیڈول کے ساتھ ان کے متعلقہ وینیوز کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔جمعہ کو کراچی میں ہونے پولیس آفس حملہ کے بعد ملک بھر میں یہ چہ مگویاں شروع ہوگئی تھیں کہ پی ایس ایل میچزمتاثر ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کراچی کے میچز ملتوی ہوں یا دوسرے مقام پر شفٹ ہوں۔

میری وکٹ ٹرننگ پوائنٹ،رن آئوٹ غلطی،محمد حارث کا اعتراف،پھر کیا ہوا

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کے درمیان اس پر اہم اجلاس ہوا۔اس کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ تمام میچز ملک کے تمام 4 سنٹرز پر اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔پی ایس ایل کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نتیجہ میں آج 18 نومبر کو نیشنل بنک ایرینا میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ کھیلا جائے گا۔یہ میچ شام 7 بجے ہوگا۔ایونٹ میں کراچی ابتدائی 2 میچزمیں ناکام ہے اور پہلی کامیابی کی تلاش میں ہے۔گلیڈی ایٹرز کو بھی پہلے میچ میں ملتان میں بد ترین شکست ہوئی ہے۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم ملتان میں اتوار کا میچ کھیلنے کے لئے جمعہ کی رات گئے ملتان پہنچ چکی ہے۔یہ میچ اتوار کی دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *