| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی برتری ،سعود شکیل ناقابل شکست

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی برتری ،سعود شکیل ناقابل شکست۔پاکستان آئوٹ ،نیوزی لینڈ کی برتری۔نیشنل بنک ایرینا میں آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز  پاکستان کا آخری کھلاڑی دن کے دوسرے اوور میں  آئوٹ ہوا۔ابرار احمد صفر پر گئے۔یوں سعود شکیل341 بالز پر125 رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔

پاکستانی اننگ 408 رنزپر تمام ہوئی۔اعجاز پٹل اور ایش سودھی نے 3،3 وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کو 41 رنزکی قیمتی برتری ملی ہے۔کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں 449 رنزبنائے تھے۔آخری وکٹ پر 104 رنزکی شراکت بنی تھی۔

پی ایس ایل میں غیرملکی ٹیم کا منصوبہ،انگلش کائونٹی کو دعوت،مزید تفصیلات

ادھر پاکستان کی آخری 5 وکٹیں اسکور میں صرف 23 رنزکا اضافہ کرسکیں۔ایک موقع پر اسکور 385 تھا اور 5 ہی آئوٹ تھے۔پاکستان برتری کا موقع خود گنوایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *