| | | | | | |

لاہور قلندرز کےملتان میں ڈیرے،صفائی مکمل،اسٹیڈیم چمک اٹھا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

پی ایس ایل 8 کے لئے لاہور قلندرز کےملتان میں ڈیرے،صفائی مکمل،اسٹیڈیم چمک اٹھا۔لاہور قلندر کی ٹیم ملتان پہنچ گئی،آج پریکٹس کرےگی،گذشتہ روز لاہورقلندر کی ٹیم شام کے اوقات میں ملتان پہنچی جس کی و جہ سے پریکٹس نہیں کرسکی آج رات وہ ملتان سلطانز کے ساتھ پریکٹس کرےگی۔

 مدینة الاولیاء ملتان میں 13 فروی کو منعقد ہونیوالی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی کا ٹاسک مکمل کر لیا یےملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی پانی سے دھلائی کردی گئی اور واشنگ کے عمل سے انکلوژرز کی نیلی،پیلی اور نارنجی رنگ کی نشستیں چمک اٹھی ہیں۔شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ ایریا کی صفائی اور لیولنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

حارث رئوف کا شاداب سے وہ والا مذاق،بابر اعظم شرم سے پانی پانی،مزید تفصیل

نواں شہر چوک سے کرکٹ اسٹیڈیم تک روٹ کی صفائی کام زوروں پر ہے اور صفائی کایہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔شاہراہ کےڈیوائیڈر کی سکریپنگ اور روٹ پر پانی کا چھڑکاو کیا جارہا ہے جبکہ ویسٹ اٹھانے کے لئے کمپنی ورکرز کو فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کی مدد حاصل ہے دوسری طرف شہر میں افتتاحی تقریب کےحوالے سےبڑےبڑے بینر آویزاں کردئے گئے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *