| | |

راج کوٹ میں لنکا بری طرح ڈٖھے گئی،عبرتناک شکست،بھارت سیریز جیت گیا

راجکوٹ،کرک اگین رپورٹ 

لنکا ڈھے گئی۔بھارت نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی۔آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 91 رنزکی بھاری اور عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ایک دن چھوڑ کر اس سے ایک روز قبل اسی سری لنکن ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے خلاف 206 اسکور بنائے اور 16 رنز سے جیت نام کی تھی۔

راج کوٹ میں لنکا بری طرح ڈٖھے گئی،عبرتناک شکست،بھارت سیریز جیت گیا۔آج راجکوٹ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے یہ علاج کیا۔پہلے کھیل کر5 وکٹ پر 228 اسکور بنائے۔اہم بات سوریاکمار یادیو کی دھواں دھار سنچری تھی۔انہوں نے صرف51 بالز پر 112 اسکور کئے۔ناقابل شکست رہے۔9 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

جواب میں آئی لینڈرز20 بالز قبل 137 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔کوشال مینڈس اور داشن سناکا 23،23 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ارشدیپ سنگھ نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

بھارتی فینز کو سانپ سونگھ گیا،سری لنکا کی جیت،ٹی 20 سیریز برابر کردی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *