| | | | | | | | |

گرائونڈ میں لائٹر جل اٹھا،نئی بحث،کیچ ناٹ آئوٹ،سڈنی ٹیسٹ میں 3 ڈرامے،کراچی ٹیسٹ میں لنچ

کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز جہاں خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوا۔وہاں 3 بڑے واقعات نے سب کو چونکادیا۔پہلا  واقعہ یہ تھا کہ مارنوس لبوشین کو سلپ میں لوکیچ پر سافٹ سگنل میں آئوٹ قرار دیا گیا لیکن تھرڈ امپائر نے فیصلہ بدل دیا،جس سے پروٹیز ٹیم ناراض دکھائی دی۔

دوسرا واقعہ نہایت حیران کن تھا،جب مارنوس لبوشین نے بیٹنگ کے دوران سگریٹ لائٹر منگوالیا۔ان کے بار بار کے اشارے ٹیم،فینز،کرکٹ شائقین اور کمنٹیٹرز کو حیران کرتے گئے لیکن آخر کار لائٹر میدان میں پہنچ گیا۔بعد میں عقدہ کھلا کہ لبوشین لائٹر کی مدد سے اپنے ہیلمٹ کی پٹی کی سائیں لائن جلارہے تھے جو ان کی آنکھوں کے سامنے آرہی تھی۔کرکٹ فینز نے سوال کیا ہے کہ لبوشین ہیلمٹ بھی تو بدل سکتے تھے،وکٹ پر ہوتے ہوئے میچ کے دوران لائٹر کا آنا،اور ایک قسم کا آگ کا شعلہ چمکانا رولز کے خلاف تھا لیکن یہ سب بھی ہوا۔

کراچی ٹیسٹ،سکرین پر پڑا پردہ خود سے سرکنے لگا

تیسرا واقعہ میچ سے قبل کا تھا،جب آسٹریلیا کے بیٹر میٹ رینشو کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن اس کے باوجود وہ میچ میں شامل کئے گئے ہیں۔آسٹریلیا نے 47 اوورز کی بیٹنگ میں 2 وکٹ پر 147 اسکور کئے ہیں۔ڈیوڈ وارنر 10 اور لبوشین 79 رنزبناکر گئے ہیں۔عثمان خواجہ 54 پر کھیل رہے ہیں۔

بھارت کے زخمی ہونے والے کھلاڑی رشی پنت کو مزید علان معالجہ کے لئے ممبئی منتقل کیا جارہا ہے۔جمعہ کے روز ان کا ایک خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ تک پاکستان نے 4 وکٹ پر224 رنزبنالئے تھے۔سرفراز احمد 27 اور سعود شکیل 43 پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان ابھی بھی 225 اسکور پیچھے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *