| | | |

مارک ووڈ اور میتھیو ویڈ ڈرامہ،جوس بٹلر نے آئوٹ کی اپیل ایک خوف کی وجہ سے نہ کی

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

قانون یہ ہے کہ فیلڈرز جب تک آئوٹ کی اپیل نہ کریں،چاہے بیٹر آئوٹ بھی ہو،امپائر آئوٹ قرار دے نہیں سکتا،اب پرتھ میں کیا ہوا،جس کا چرچا کچھ زیادہ ہی ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی باز نہیں آتے،کیونکہ ان کی سرشت میں ہے کہ جیتنے کے لئے کچھ بھی کرگزرو۔ایک تاریخ ہے۔واقعات کی طویل فہرست ہے ۔

اتوار کو پرتھ میں ہونے والے واقعہ کو لے کر بھی بڑا چرچہ ہے۔اننگ کے 17 ویں اوور میں جب آسٹریلیا کو جیت کے لئے 22 بالز پر 39 اسکور درکار تھے۔مارک ووڈ کی شاٹ پچ بال پر ووڈ کا شاٹ ان کے اوپر کھڑا ہوگیا،بال ہیلمٹ پر لگی تھی۔ووڈ کیچ کے لئے دوڑے۔ووڈ نے قریب آنے پر باقاعدہ ہاتھ بڑھا کر ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکا،ان کا ہاتھ ووڈ کے سینے پر لگا،ساتھ ہی ڈائیو لگا کر کریز میں بیٹ رکھا،تاکہ کیچ ڈراپ کروانے کے بعد رن آؤٹ سے بچاسکے۔

 

یہ ہے ٹی 20 کرکٹ،انگلینڈ کیسے ہوا آسٹریلیا میں 8 رنز سے کامیاب

ویڈ کے خلاف اپیل  نہیں ہوئی،درمیانہ انداز میں  امپائرسے شنوائی کی شکایت ہوئی کہ یہ ہوا کیا ہے۔ ۔امپائرز نے مشاورت کے بعد ناٹ آوٹ قرار دیا۔
یہ الگ بات ہے کہ ویڈ بعد میں آئوٹ بھی ہوئے۔آسٹریلیا 8 رنز سے ہار گیا ۔

میچ کے بعد  جوس کہتے ہیں کہ مجھے نہیں علم ہوا کہ کیا ہوا۔سب اچانک تھا،اس لئے میں نے آئوٹ کی اپیل نہیں کی۔ ہم آسٹریلیا طویل وقت کے لئے آئے ہیں۔ابھی تو ٹی 20 ورلڈکپ شروع ہونا ہے ۔میں ابھی سے ماحول گرم کرنا نہین چاہتا تھا۔

قانون کے مطابق بیٹر جب فیلڈ کے دوران جان بوجھ کر رکاوٹ بنے تو وہ آئوٹ قرار پاتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *