| | | | | | | |

میتھیو ہیڈن رپورٹر بن گئے،قومی کھلاڑیوں سے کیا سنا،کیا بولا

 

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اینکر اور رپورٹر بن گئے۔قومی کھلاڑیوں کے انٹرویو کئے۔ساتھ میں تبصرے کیے اور ورلڈ ٹی 20 جیتنے کے لئے پاکستانی پلیئرز کو پاکستان کی ہسٹری یاد کروادی ۔

برسبین کے واکا گرائونڈ میں میتھیو ہیڈن نے مائیک پکڑا تھا ۔سب سے قبل ان کا کہنا تھا کہ یہ گابا میرا ہوم گرائونڈ ہے۔15 سال آسٹریلیا کے لئے کھیلا،آج پاکستانی ٹیم کا مینٹور بننے پر فخر ہے۔پاکستانی پیسرز دکھائے جو نیٹ پر بال کررہے تھے۔شاہین شاہ کا انٹرویو کیا،ان کا نک نام ہوچھا۔پھر انکشاف کیا کہ میں نے یہ نام رکھا ہے۔

شاہین کو دنیا کا نمبر ون بائولر کہہ کر ان کو بچہ بھی کہا ۔
آصف علی نے اپنے انٹرویو میں میتھیو کو بتایا کہ آسٹریلیا کی پچز میرے مطلب کی ییں۔بیٹ پر بال آرہی یے۔چھکے لگانے کو تیار ہوں ۔

آخر میں میتھیو نے پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو کہا کہ یہ آسٹریلیا ہے۔یاد کرو کہ یہاں پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا۔یہ آسٹریلیا ہے ۔یہاں آپ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
سب نے ان کے لئے تالیاں بجائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *