| | | | | |

مکی آرتھر اس بار حیدر علی کو انگلینڈ لے گئے،نہایت چونکادینے والا معاہدہ

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

مکی آرتھر ،حیدر علی، انگلینڈ ،ڈربی شائر،چونکادینے والا معاہدہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈکوچنگ کے مبینہ امیدوار مکی آرتھر ایک اور پاکستانی کھلاڑی کو انگلینڈ لے گئے لیکن یہ سفر معاہدے تک کا ہے۔

معاہدہ مختصر نہیں بلکہ چونکادینے والا ہے۔حیدر علی جو کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں  ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی مستقل نہیں ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں چانس پر ہیں اور طویل فارمیٹ میں تاحال ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کرسکے۔وہ سال 2023 کے کائونٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لئے دستیاب ہونگے اور کھیلیں گے،جس میں ریڈ بال کی 4 روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ،ایک روزہ کرکٹ،ٹی 20 بلاسٹ شامل ہیں۔

پاکستان کے لئے 33 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں  499 اسکور بنانے والے رائٹ ہینڈ مڈل آرڈر بیٹر 22 سالہ حیدر علی صرف 2 ون ڈے میچزکا تجربہ رکھتے ہیں لیکن ڈربی شائر کائونٹی کے ہیڈ مکی آرتھر ان سے متاثر ہیں۔شاید اس لئے کہ حیدر علی نے صرف 11 فرسٹ کلاس میچزمیں 978 اسکور کئے۔3 سنچریز اور 4 ہاف سنچریز ہیں۔یا اس لئے بھی کہ حیدر علی گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے۔حیدر علی اپنی کائونٹی ڈربی شائر کی جانب سے اس سال کا پورا سیزن کھیلیں گے۔انٹرنیشنل مصروفیات ہی ان کو روک سکتی ہیں لیکن اس کے لئے پاکستان ٹیم میں سلیکشن کا ہونا ضروری ہوگا۔

بابر اعظم جب میرےپاس آتے تھے تو،رمیز راجہ کا نیا انکشاف،سلیوٹ کا مشورہ

مکی آرتھر پاکستان کے سابق ہیڈکوچ،اگلے وقت کے امیدوار ہیں لیکن ساتھ میں ڈربی شائر کو ہیڈ کوچ بھی ہیں،وہ گزشتہ سال اسی طرح ہی شان مسعود کو لے گئے تھے،انہوں نے تینوں فارمیٹ میں کمال پرفارم کیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ مکی اب بھی یہ کہتے ہیں کہ حیدر علی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں۔انگلینڈ کی وکٹیں اور سسٹم ان کو نکھار دے گا۔میں نے ان سے ٹی 20 ورلڈکپ اور لنکا پریمیئر لیگ کے دوران بات کی۔وہ سب فارمیٹ کھیلیں گے۔

حیدر علی کہتے ہیں کہ مکی آرتھر ایک باعزت اور قابل احترام کوچ ہیں۔پاکستان کرکٹ کے سیٹ میں ہائی پوسٹ کیلئے مطلوب ہیں۔میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *