| | | | |

معین علی کی سنگل ہینڈ شاٹ،جوفرا آرچر کی 6 وکٹیں،پروٹیز زمین بوس،ورلڈکپ سے دور

 

 

کمبرلے ،کرک اگین رپورٹ

معین علی نے ایک ہاتھ سے شاٹ کھیل کر نئی کرکٹ متعارف کروادی۔23 بالز پر بٹورے گئے 41 رنز نہایت قیمتی رہے۔

جوفرا آرچر کی انگڑائی ۔پروٹیز زمین بوس،انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ 59 رنز سے جیت کر کلین سوئپ سے اپنے آپ کو بچالیاہے۔یوں 5 میچز کی مسلسل شکست پر بریک لگی۔جنوبی افریقا جہاں کلین سوئپ کرنے میں ناکام ہوا،وہاں جنوبی افریقا ورلڈکپ کا ٹکٹ کنفرم نہیں کرسکا،اب اسے نیدر لینڈ کے 2 میچز کا انتظار کرنا ہوگا۔ساتھ میں سری لنکا کے معاملات بھی دیکھنے ہونگے۔

کمبرلے میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 346 اسکور کئے۔ڈیوڈ میلان اور جوس بٹلر کی سنچریاں اہم تھیں ۔میلان 118 اور جوس بٹلر نے 131 رنز بنائے۔انگلینڈ اننگ کی اہم بات یہ تھی کہ 14 رنز پر 3 وکٹیں گریں تو لگا کہ جیسے کام تمام ہونے لگا۔یہاں چوتھی وکٹ پر میلان اور بٹلر نے 232 رنز کی شراکت بناکر یہ بنیاد رکھی ۔

جواب میں پروٹیز ٹیم 41 بالز قبل 44ویں اوور میں 287 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جوس بٹلر نے 40 رنز دےکر 6 وکٹیں لیں اور تباہی مچائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *