| | | | | | |

ملتان،پی ایس ایل 8 میں سلطانز،زلمی شو کا ٹاس،مزید تفصیلات

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے دمیان ٹاکرے کی سیٹی بج گئی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا 5 واں اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا میزبان ٹیم کا تیسرا میچ شروع ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ساتھ ہونے پر شاندار استقبال ہوا ہے۔فینز نے بھرپور پذیرائی دی ہے۔

ملتان میں گرمی،30 درجہ سینٹی گریڈ میں اوس بچائو سپرے

دونوں ٹیموں نے ٹاس سے قبل کوئی ایک گھنٹہ ایکسرسائز کی،فٹبال کھیلی اور کیچ پریکٹس کی۔بائولرز نے اپنے ہتھیار سیدھے کئے ۔دوپہر کو پڑنے والی گرمی میں کافی کمی آئی ہے۔

ملتان سلطانز 2 میچزمیں سے ایک میں فاتح اور ایک میں ناکام ہے،ادھر پشاور زلمی ایک میزبان ٹیم کا قلعہ فتح کرکے دوسرے میزبان کا سنٹر اپنے نام کرنے آئی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹاس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کامیاب رہے اور انہوں نے سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز نے اکیل ہوسین کی جگہ کارلس بریتھویٹ کو شامل کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *