ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان،دوسرے ٹیسٹ کی پچ فیکٹری کی شکل اختیار کرگئی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی آئیڈیا۔ساجد خان اور نعمان علی کو کھلادیں۔
پاکستان بمقابلہ مقابلہ ویسٹ انڈیز۔ دوسرے ٹیسٹ کے آغاز میں اب درمیان میں کل کا دن باقی ہے۔ آج دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیت لیا تھا۔ آج کی پریکٹس میں کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں بھرپور ٹریننگ کی اور کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے بھی نظر آئے۔ویسٹ انڈر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ان کی میل ملاپ رہی ۔
ملتان کی پچ ایک بار پھر کور ہے اور بڑے بڑے پنکھے موجود ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی بڑی فیکٹری تیار ہو رہی ہے۔ اگر ایسی ہی بات ہے اور یہی صورتحال ہمیں یہاں پاکستان کرکٹ میں دکھائی دے رہی ہے تو اگلے ماہ پاکستان چیمپینزٹرافی کا میزبان ہے تو توقع کی جانی چاہیے کہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے لیے بھی ایسی ہی بڑے بڑے پنکھے لگا کے پچز کو خشک کرے گا اور ساجد خان اور نعمان علی جیسے کھلاڑیوں کو کھلائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پچ تبدیل،دھوپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ،تبدیلی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔ویسٹ انڈیز ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں موجود۔پاکستان ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 127رنز سے جیتنے کے بعد مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے کل بدھ کے روز آرام کیا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے۔